شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو نوجوانی میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔

سہانا خان ممبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور فلم نگری میں انٹری کی بجائے اسپورٹس کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے جب کہ انہیں اپنے والد کے ہمراہ بیرون ملک دوروں اور فلموں کے سیٹ پر اکثر دیکھا گیا ہے لیکن کنگ خان اپنی بیٹی کو فلمی دنیا سے دور رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں جب کہ کئی متنازع لباس زیب تن کرنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر کنگ خان کو تنقید کرنے والوں کو متعدد بارجواب دینا پڑا ہے۔

گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نوجوان بیٹی سہانا کے ہمراہ امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان تصاویر میں سہانا خان کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

سہانا خان کے لال رنگ کا ڈریس زیب تن کیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک بار پھر سہانا کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s