عطآللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ فراڈ، پروموٹر ٹکٹیں فروخت کرکے غائب،شونہ ہونے پرشائقین کا ہنگامہ

لاہور(یوا ین پی )پاکستانی نژادبرطانوی پروموٹرمعروف لوک گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ فراڈ کرگیا، منصورعلی نامی پروموٹر لندن میں میوزیکل شوکی 10 ہزارپاؤنڈکی ٹکٹیں فروخت کرکے غائب ہوگیا۔

بتایاگیاہے کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی کوبرطانیہ کے پروموٹرمنصورعلی نے لندن کے پولین سینما میں میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کیلئے مدعو کیا تھا اور معاہدے کے مطابق پروموٹرنے میوزیکل شوشروع ہونے سے قبل گلوکارکو معاوضے کی رقم اداکرناتھی۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے سازندوں کے ہمراہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہال میں پہنچ گئے اورسازندوں نے سٹیج پراپنے سازبھی سجالئے ،گلوکارنے جب پروموٹرسے معاوضہ مانگا تواس کاکہناتھا وہ ٹکٹیں فروخت کرکے انہیں معاوضے کی رقم اداکردیگا جب تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں اورشائقین سے ہال بھرگیاتو گلوکار،پروموٹر کاانتظارکرتے رہے تاہم منصورعلی ٹکٹیں فروخت کرکے وہاں سے غائب ہوگیا اورشوشروع نہ ہوسکا جس پر شائقین نے ہال میں ہنگامہ برپا کردیا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ پروموٹرنے 10 ہزار پاؤنڈ کی ٹکٹیں فروخت کیں اورنہ صرف عطااللہ عیسیٰ خیلوی کامعاوضہ ہڑپ کیابلکہ 7سوپاؤنڈہال کاکرایہ بھی ادانہ کیا۔بتایاگیاہے کہ پروموٹرنے ایک ہزارپاؤنڈمیں پولین سینماہال بک کرایاتھااوربکنگ کراتے وقت اس نے تین سوپاؤنڈایڈوانس اداکئے تھے اوراپناایڈریس بریڈفورڈ کا لکھوایا سینما انتظامیہ جب منصورعلی کی تلاش میں ا سکے دئیے ہوئے ایڈریس پر پہنچی تو وہ بھی غلط نکلا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s