شکر ہے بیوی نے اب طعنے دینا بند کردیئے، اکشے کمار

 ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طنعے بالآخر بند ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے جے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں کہ ان کے خاندان میں جس کسی کا بھی تعلق فلم نگری سے ہے وہ کوئی نہ کوئی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے لیکن وہ اب تک کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ رواں برس مئی میں انہیں اپنی فلم ’’رستم‘‘ کے لیے بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ کے طعنوں کا سلسلہ بند ہوا۔

yuttttt.jpg

خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ خود بھی بالی ووڈ کی ہیروئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اور والد راجیش کھنہ ماضی کے بہترین اداکار رہ چکے ہیں۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تقریباً 25 برس ہوچکے ہیں تاہم وہ اب تک کوئی بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن اب بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرکے انہوں نے اپنے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s