پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا نیا گانا “اے دل “ریلیزرکر دیا گیا

پاکستانی فلم”پنجاب نہیں جاؤں گی” کے شاندار ٹریلر اور “تیرے نال” نامی خوبصورت گانے کے بعد فلم کا ایک اور گانا “اے دل” ریلیز کردیا گیا۔ جسے شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔اس گانے کو شیراز اُپل اور ہندوستانی نژاد کینیڈین گلوکارہ جونیتا گاندھی نے گایا ہےیہ گانا ہمایوں سعید اور مہوش حیات خان پر فلمایا گیا جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور ایسی ہی صورتحال میں یہ گانا پکچرائز ہوا۔جہاں اس گانے کی موسیقی اور شاعری نے کافی متاثر کیا۔ وہیں مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی اداکاری بھی کافی شاندار رہی، جو ایک دوسرے کو بھلانے میں بالکل ناکام نظر آئے۔ اس گانے میں ان دونوں کرداروں کی مختلف طرز زندگی کو بھی واضح طور پر پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کا گانا ’تیرے نال‘ ریلیز کیا گیا۔ جسے شفقت امانت علی نے گایا تھا۔ اس گانے کی بہترین موسیقی اور شاندار شاعری نے اسے شائقین کا پسندیدہ گانا بنادیا ہے۔”پنجاب نہیں جاؤں گی” میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے علاوہ عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم رواں سال “عید الضحٰی” پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s