مجھے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوئی ہے ‘‘ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’’ سمرن ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا

نئی دہلی. بھارت کی معروف ’’لڑاکی اداکارہ ‘‘ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’سمرن ‘‘ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ،فلم میں کنگنا رناوت ایک ایسی لرکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوتی ہے ،فلم 15ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ ک مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’ سمرن ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ،ٹریلر میں کنگنا ہمیشہ کی طر ح اس فلم میں بھی ’’مست مولا ‘‘ اور آزاد خیال لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہے ،

bbbbbbbbbbb

جبکہ سمرن کا فلم کے ٹریلر میں کہنا ہے کہ ’’اسے جوئے اور چوری کی لت ہے جبکہ لڑکے ’’پٹانا‘‘ تو ایک فن ہے ‘‘ فلم کے اس ایک ڈائیلاگ سے ہی کنگنا کی نئی فلم میں اس کے کردار کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ،ویسے بھی بھارت کی اس لاابالی ادارہ کی فلمیں خواتین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ہی مبنی ہوتی ہیں ۔واضح رہے کہ ’’سمرن ‘‘ کو معروف ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا اور یہ فلم اگلے مہینے کی 15تاریخ کو سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

fgggg.jpg

دوسری طرف کنگنا رناوت کی جھانسی کی رانی پر بننے والی فلم ’’رانی لکشمی بائی‘‘ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی نمائش کی ابھی تاریخ سامنے نہیں آئی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s