کہانی جاندار ہونے تک بالی ووڈ مصالحہ بھی ہماری فلمیں کامیاب نہیں بنا سکتا، منشا پاشا

 اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ جب تک ہماری فلموں کی کہانیاں جاندار نہیں ہونگی، تب تک بالی ووڈ مصالہ بھی ہماری فلموں کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں سب سے زیادہ اہم کردار اسکرپٹ کا ہوتا ہے۔ ماضی کی بات کریں یا موجودہ دورکی، جن فلموں کی کہانیاں جاندار تھیں، انھی فلموں کو لوگوں نے باربار دیکھا۔ بلاشبہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں لیکن جہاں تک بات کسی مقام پر پہنچنے کی ہے یا مقابلے کی تو اس میں ابھی وقت لگے گا۔ یہ ایک طویل سلسلہ کار ہے، جس پر چلتے ہوئے ہمیں ایک دن اپنی منزل ضرور مل جائے گی۔

 

ytrj

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جا رہی ہیں اور اس وقت سب کا فوکس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے، مگر میرے نزدیک سب سے پہلی ترجیح کہانی کو دی جانی چاہیے، جب ایک کہانی اچھی ہوتی ہے تو پھر اس کے کردار بھی جاندار بن جاتے ہیں ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ میں نے ابھی تک خود کو فلم، ٹی وی یا تھیٹر تک محدود رکھنے کا نہیں سوچا۔ مجھے تو بس اچھی کہانی اور اسکرپٹ سے غرض ہے۔ وہ چاہے فلم کا ہو یا ٹی وی اور تھیٹر کا۔ مجھے تو بس اچھا کام کرنا پسند ہے، جس میں اداکاری کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے۔ اسی لیے میں نے اپنے آپ کو کسی ایک شعبے تک محدود رکھنے بارے سوچا نہیں۔ منشا نے کہا کہ موجودہ دور کے فلم میکرز کو مرچ مصالحے والی فلموں کے بجائے بہترین فلمیں بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ تبھی ہماری ایک الگ پہچان بنے گی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s