نیہا دھوپیا زخمی ہوگئیں، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداحوں کی سیلفیاں

ممبئی: بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ لوگ انہیں اسپتال پہنچانے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں موجود تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے شو کی خوب تشہیر کی بعد ازاں وہ چندی گڑھ سے واپس ممبئی آنے کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔

ggggggggg.jpg

اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی، اسحادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں تاہم ان کا کندھا شدید زخمی ہواہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور گاڑی میں زخمی حالت میں موجود اداکارہ کو دیکھ کران کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

ssss.jpg

اداکارہ اور ان کی ٹیم حادثہ پیش آنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پرہی موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کی مدد کرنے نہیں آیا نیہالوگوں کی بے حسی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔بعد ازاں اداکارہ اوران کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت خود اسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخموں کا علاج کیا گیا۔نیہا کے جسمانی زخم تو بھرجائیں گے لیکن ان زخموں کو بھرنے میں شاید بہت وقت لگے جو انہیں لوگوں کی بے حسی اور رویہ دیکھ کر لگے ہیں جو حادثے کے وقت ان کی مدد کرنے کے بجائے تصاویر کھینچنے میں مصروف رہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s