”یہ انگوٹھی رات کے 12 بجے خود شیطان نے مجھے پیش کی،نوجوان لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انٹرنیٹ پر نیلامی پر لگادی

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی فروخت کے لئے ایک ویب سائٹ پر پیش کر دی اور ساتھ وجہ ایسی بتائی کہ پڑھنے والے جہاں دکھی ہوئے تو وہیں لڑکی کی حس مزاح کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہ سکے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اپنی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی اس لئے بیچنا چاہ رہی ہے کہ اس کے بد کردار منگیتر نے ایک اور لڑکی سے ناجائز تعلقات استور کر کے اسے حاملہ کردیا ہے۔

لڑکی نے انگوٹھی کی فروخت کیلئے دئیے گئے اشتہار میں لکھا ہے ”یہ انگوٹھی رات کے 12 بجے خود شیطان نے مجھے پیش کی تھی۔ یہ خوبصورت انگوٹھی اس کی ہوس کا اظہار کرتی ہے۔ وہ عمر بھر میرے ساتھ بھی رہنا چاہتا تھا اور مجھے دھوکا بھی دینا چاہتا تھا۔ بدقسمتی سے میں اس کے دھوکے میں آگئی۔ اس بدبخت نے میرا منگیتر ہونے کے باوجود ایک 18 سالہ لڑکی کو حاملہ کردیا ہے۔ اب میں مزید اس کے ساتھ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اب میرے پاس اس انگوٹھی کو بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کیونکہ یہ میرے پاس رہی تو ہمیشہ مجھے اس شیطان کی یاد دلاتی رہے گی۔ میں اسے 1500ڈالر (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کرنا چاہتی ہوں۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s