اجے اور کاجول کی جواں سال بیٹی نے دونوں کو دن میں تارے دکھا دیئے، صاف صاف انکار کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک ) ناموربالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا شمار شوبز کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں نے اپنے کیرئیر کیلئےفلم انڈسٹری کا انتخاب کیا اوراب ان کی بھی خواہش ہے کہ ان کے بچے بھی فلم انڈسٹری میں اپنا کیرئیر بنائیں تاہم ان کی بیٹی نائسا نے والدین کے نقش قدم پر چلنے سے صاف انکار کردیا۔

nnnnnnnnnn.jpg

بھارتی فلم انڈسٹری میں ان دنوں فلمی ستاروں کے بجائے ان کے بچوں کے چرچے ہیں، وہ کیا کرتے ہیں کہاں جاتے ہیں اور مستقبل میں کیا بننا چاہتے ہیں، میڈیا ایسی خبروں کو خبوجگہ دیتا ہے۔ زیادہ تراداکاروں کے بچے اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں جن میں سے بہت سے ’اسٹارکڈز‘ توفلموں میں انٹری بھی کرچکے ہیں اور خاصے کامیاب بھی ہوئے لیکن چند ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کسی اورفیلڈ میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں

nnnnnn

اوران ہی میں سے ایک کاجول اور اجے دیوگن کی 14 سالہ بیٹی نائسا دیوگن ہیں جو اداکارہ کے بجائے شیف بننا چاہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نائیسا دیوگن کو اداکاری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے، وہ ایک کامیاب شیف بننا چاہتی ہیں اورانہوں نے ابھی سے اس کی پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نائسا کو کھانا بنانے کا بہت شوق ہے وہ بہت اچھی بیکنگ کرتی ہے اور بہت لذیذ براؤنی بناتی ہے، اس کے ہاتھ کی بنی ہوئی براؤنی مجھے اوراجے کو بہت پسند ہے تاہم یہ اس کا صرف شوق نہیں ہے بلکہ وہ مستقبل میں بھی اسی فیلڈ میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایک کامیاب شیف بننا چاہتی ہے۔کاجول نے مزید کہا کہ وہ اور اجے کبھی بھی اپنی بیٹی پر اداکارہ بننے کیلئے زور نہیں دیں گے بلکہ ہماری طرف سے پوری آزادی ہے کہ نائسا جو بننا چاہتی ہے بنے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s