مشہور انڈر ورلڈ ڈان کی بہن پر بننے والی فلم ریلیز کے لئے تیار

ممبئی. بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی آنے والی فلم ‘حسینہ پارکر’ کے ریلیز کی تاریخ کئی بار تبدیل کی گئی تاہم اب 22 ستمبر کو فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
بالی وڈ باکس آفس پر ایک کے بعد ایک فلم ریلیز ہونے کی وجہ سے ‘حسینہ پارکر’ کی ریلیز کئی بار ملتوی کی گئی تاہم اب اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی ہے۔
شردھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘اپنے کلینڈر میں تاریخ کی نشاندہی کرلیں کیوں کہ 22 ستمبر کو فلم ‘حسینہ پارکر’ ریلیز ہوگی۔
فلم حسینہ پارکر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور شردھا کپور داؤد ابراہیم کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔pk-100817-26b
ہدایت کار اپوروا لکھیا نے 18 اگست کو فلم کی ریلیز کا اعلان کیا تھا تاہم باکس آفس میں دیگر فلموں کے ریلیز کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اعلان واپس لیا اور کئی بار فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کرنا پڑا۔
دوسری جانب فلم ساز کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر فلموں کا حال بہت برا ہے اور کوئی فلم مناسب بزنس نہیں کر پارہی جس کی وجہ سے ‘حسینہ پارکر’ کی ریلیز کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم حسینہ پارکر میں شردھا کپور کے ہمراہ ان کے حقیقی بھائی نے کام کیا ہے جو فلم میں بھی ان کے بھائی کا کردار ہی نبھا رہے ہیں۔
بالی وڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جب حقیقی بہن بھائی فلم میں بھی بطور بہن بھائی کام کر رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s