عائشہ گلالئی نے عمران خان کی ویڈیوز ”لیک“ کر دیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیوز بھی ”لیک“ کر دی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاﺅنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تو نہیں البتہ عمران خان پاکستان آرمی کے جرنیلوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
جرنیلوں سے متعلق عمران خان کی گفتگو والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں جو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔“

دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے اور اپنے کسی مسئلے پر دہائیاں دیتی ہے۔ یہ ویڈیو تو تمام ٹی وی چینلز نے بھی چلائی تھی۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا گیا کہ ”عمران نیازی کے پاس کے پی کے سے عورت فریاد لے کر آئی اور نیازی نے اسے دھکے دے کر پیچھے کر دیا، جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا، ملک کیا چلائے گا۔“

yyyyyyy.jpg

سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کے حمائتیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ”لیک“ ہوئی ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے یہ اعتراض بھی اٹھایا ہے کہ یہ اکاﺅنٹ عائشہ گلالئی کا نہیں ہے اور اس موقف کو تقویت اس سے بھی ملتی ہے کہ یہ اکاﺅنٹ جولائی 2017ءمیں بنایاگیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s