بھارتی ہدایتکار کی اداکارہ سے چلتی کارمیں زیادتی کی کوشش

ممبئی. بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار چلاپاٹھی راؤ اور اداکار سروجن لوکیش نے تیلگو اداکارہ کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی اور فرار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے) نے ہدایت کار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار سروجن کے خلاف چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ اداکارہ کا موقف ہے کہ وہ لوگ دو روز قبل شوٹنگ کی غرض سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری جارہے تھے کہ گاڑی میں ان کے ساتھ موجود ہدایت کار اور اداکار نے انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تاہم اداکارہ کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث اداکارہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے آئی پی سی کے سیکشن 279 کے تحت مقدمہ درج کرکے چلاپاٹھی کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ سروجن فی الحال فرار ہے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد سے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s