تین لوگوں نے مجھے یہ نشہ دیا جس کے بعد ڈانس کلب میں موجود لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور پھر۔۔۔“ پرنیتی چوپڑا نے شرمناک اعتراف کرلیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں دس ماہ قبل عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مل کر پہلی بار شراب پلائی جس کے بعد وہ صبح 6 بجے تک کلب میں ناچتی رہیں اور جو بھی سامنے آتا اسی کے گلے لگ جاتی تھیں، اس دن کے بعد سے اب تک وہ باقاعدہ شراب نوشی کرتی ہیں۔

hgf

اداکارہ نیہا دھوپیا کے ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ دس ماہ پہلے ان کی ڈریم ٹیم ورلڈ ٹور پر تھی اور یہ اس ٹور کا آخری دن تھا۔ اس دن سب لوگ پارٹی کر رہے تھے ، کترینہ کیف اورسدھارتھ ملہوترا رخصت ہو چکے تھے جبکہ عالیہ بھٹ، ورن دھون ، ادیتیہ چوپڑا اور وہ خود باقی رہ گئے تھے۔ اس موقع پر وہ چاروں ایک کلب میں گئے جہاں سب لوگ کہنے لگے کہ آج تو پرنیتی کو شراب نوشی کرنا ہی ہوگی۔ ’ میں نے کہا کہ میں شرب نہیں پیتی لیکن ان تینوں نے مجھے زبردستی ایک پیگ لگوا دیا، اس کا ذائقہ اور اس کی بو بہت ہی بری تھی‘۔

jhjh.jpg

پرنیتی نے بتایا کہ پہلے پیگ کے 15 منٹ بعد سب دوستوں نے مل کر انہیں ایک بار پھر شراب پلادی، اور انہیں اس کا نشہ چڑھ گیا ۔ جس کے بعد وہ ڈانس فلور پر گئیں، مد ہوش ہو کر صبح 6 بجے تک ناچتی رہیں اور جو بھی سامنے آتا اسے گلے لگا لیتیں، ’اس وقت مجھے بہت سا پیار بھی دیا گیا‘ ۔

 

bbbbbbbbbbbbb.jpg

پرنیتی کا کہنا تھا کہ پہلے دن کی مے کشی کے بعد اگلے دن وہ سو کر اٹھیں تو انہیں بہت ہی اچھا محسوس ہوا اور اسی دن کے بعد سے انہوں نے باقاعدہ شراب نوشی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈریم ٹیم نے 2016 کے اختتام میں ورلڈ ٹور کیا تھا۔ اس ٹیم میں بالی ووڈ اداکار پرنیتی چوپڑا، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔ ان اداکاروں نے دنیا بھرکے مختلف شہروں میں جا کر کانسرٹس کیے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s