ملائیشیا کی شہزادی نے ہالینڈ کے نو مسلم سابق ماڈل سے شادی کر لی

کوالا لمپور: ملائیشیا کی شہزادی امینہ میمونہ سکندریہ نے ہالینڈ کے نو مسلم سابق ماڈل محمد عبداللہ سے شادی کر لی۔ 31 سالہ شہزادی امینہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اسماعیل کی اکلوتی صاحبزادی ہیں جن کے 5 بھائی ہیں اور وہ اپنے والد کی اولاد میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

hjg.jpg

شہزادی امینہ کی شادی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور شادی کی تقریب کو عوام کے لیے بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

iup.jpg

شہزادی امینہ کے شوہر 28 سالہ محمد عبداللہ سابق ڈچ ماڈل اور مقامی فٹ بال کلب کے مارکیٹنگ افسر رہ چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا جو اب دائمی تعلق پر منتج ہوا۔ دونوں کی ملاقات ایک کیفے میں ہوئی تھی جہاں شہزادی غیرملکی کو اپنا دل ہار بیٹھیں۔ شہزادی کو روایت کے مطابق صرف ساڑھے 22 رنگٹ (551 روپے) کا مہر دیا گیا۔

olk.jpg

محمد عبداللہ کا پرانا نام ڈینس ورباس تھا، وہ ایمسٹرڈیم کے قریب پیدا ہوئے اور انہوں نے 2015 میں اسلام قبول کیا۔ وہ ملائیشیا کی ریاست جوہر میں ایک پراپرٹی فرم میں کام کرتے ہیں۔ شادی میں دلہن نے ملائشیا کا روایتی عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور دلہا سفید کرتا پاجامے میں ملبوس تھا۔

kkkkkkkk.jpg

شاہی پریس دفتر کے مطابق دلہا محمد عبداللہ نے محل میں دلہن کو شادی کی انگوٹھی پہنائی۔ شادی کے موقع پر شاہی محل اور پورے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جب کہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

uin.jpg

واضح رہے کہ ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہر کا حکمراں شاہی خاندان امیر اور خاصے طاقتور ہے جس کی اپنی ذاتی فوج ہے۔ ملائشیا میں بادشاہت کا ایک منفرد نظام رائج ہے اور ہر پانچ سال کے بعد نو ریاستوں کے حکمرانوں میں سے کسی ایک کو بادشاہت سونپ دی جاتی ہے۔

kjn.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s