لاہور : معروف اداکارہ میگھانے شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔اداکارہ میگھا نے کہا کہ بہت جلدایک بار پھر بڑی سکرین پر نظر آؤ نگی کیو نکہ بہت سی فلموں کی آفرز ہو رہی ہے اور اب میں نے اسٹیج اور فلموں میں دوبارہ کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اورکوشش ہے کہ فلموں میں تاریخی کردار اد اکروں،
اداکارہ میگھا نے یو این پی سے مزید باتیں کرتے ہوے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی فحاشی اور عریانی کا سہارہ نہیں لیا ہمیشہ اپنی پرفارمنس اور محنت پر بھروسہ کیا ہے ۔