پاکستانی فلمیں تعداد میں کم اوپر سے معیاری بھی نہیں، فاریہ بخاری

لاہور: اداکارہ وماڈل فاریہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود مختصر تعداد میں فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور ان کا معیار بھی فلم بینوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا، جس کی وجہ سے سینما گھروں کی ویرانی میں اضافہ کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔

فاریہ بخاری نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسے پروڈیوسروں اور سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے جو اس شعبے میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق فلمیں بنائیں تاکہ نگار خانوں کی رونقیں بحال اورسینما گھروں کی ویرانی کا خاتمہ ہوسکے۔

yuyu.jpg

اداکارہ نے کہا کہ ماضی کی بات کی جائے تو ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں جن میں بننے والی شاہکار فلموں کوغیرملکی سرمایہ کاروں نے پروڈیوس کیا تھا۔ اگرآج بھی ان کی خدمات حاصل کی جائیں اوراچھی فلمیں بنانے کی یقین دہانی کروائی جائے تویقیناً پاکستانی سینما گھروں سے بالی وڈ فلموں کا ’’راج‘‘ ختم ہوسکتا ہے۔ وگرنہ عید، جشن آزادی اور دیگر تہواروں پربالی وڈ فلمیں ہی سینما گھروں کی زینت بنتی رہیں گی۔

yuyukj.jpg
فاریہ نے کہا کہ اکثر نیوز چینلز پر اور اخبارات میں ایسی خبریں ہوتی ہیں کہ پاکستان فلم اورسینما کی بقاء کے لیے بالی وڈ اسٹارز کی فلمیں بہت ضروری ہیں، مگریہ بات کوئی نہیں کرتا کہ جب ماضی میں فلم اورسینما کا بزنس عروج پرتھا تواس وقت کوئی بھی بالی وڈ فلم یہاں نمائش کے لیے پیش نہیں ہوتی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس بحث میں پڑنے کی نہیں ہے کہ بالی وڈ فلمیں نہ لگیں، سوچنا تویہ چاہیے کہ کس طرح سے اچھی فلمیں بنائی جائیں، تاکہ ہمارے لوگ اپنی ہی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر آج اس پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو پھر حالات ہمارے بس میں نہیں رہیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s