کیا آپ بالی ووڈ اسٹارز کے درمیان رشتوں سے واقف ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ صرف انڈین سینما نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جہاں ہراداکارکا کسی دوسرے اداکارسے کوئی نہ کوئی رشتہ ہے، بالی ووڈ اسٹارزاکثر اپنے رشتے میڈیا سے خفیہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ رشتے کبھی نہ کبھی منظرعام پرآہی جاتے ہیں۔

رنویر سنگھ اور سونم کپور

بالی ووڈ کے چلبلے اداکاررنویرسنگھ اورانیل کپورکی صاحبزادی سونم کپورکےدرمیان خونی رشتے کی حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں ،رنویر کی دادی اور سونم کے داداآپس میں بہن بھائی تھے لہٰذا اس رشتے سے یہ دونوں اداکار آپس میں کزن ہیں۔

سوناکشی سنہا اور پوجا روپل

90 کی دہائی کی مشہور زمانہ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کی چھٹکی اداکارہ پوجا روپل موجودہ دور کی نامور اداکارہ سوناکشی سنہا کی کزن ہیں، دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں، لیکن دونوں اداکاراؤں کے درمیان رشتے کی یہ حقیقت زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

عامر خان اور علی ظفر

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور پاکستان کے مایاناز اداکارعلی ظفرکے درمیان کافی گہرا رشتہ ہے، علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی عامر خان کی رشتے دار ہیں۔

کاجول اور موہنیش بہل

ناموربالی ووڈ اداکارہ کاجول اورفلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار موہنیش بہل بھی آپس میں کزنز ہیں، دونوں کی والدہ، نوتن اور تنوجا آپس میں سگی بہنیں تھیں۔

شبانہ اعظمی اور تبو

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تبو کے والد جمال ہاشمی اداکارہ شبانہ اعظمی کے بھائی ہیں، تبو شبانہ اعظمی کی بھتیجی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s