ممبئی: حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران کرینہ نے کہا کہ ہندی سینما میں ماضی کے مقابلے میں اب خواتین کو بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے، خواتین کیلیے ایسے کردار لکھے جارہے ہیں جن میں انہیں ایک مضبوط ،کامیاب اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والی خاتون دکھایا جارہا ہے۔
کرینہ نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمور ابھی بہت چھوٹا ہے لہٰذا اس کے ساتھ گھریلو اور پروفیشنل زندگی کو برقرار رکھنا تھوڑا مشکل ہے لیکن وہ کوشش کرتی ہیں کہ کام کے ساتھ اپنے گھر اور تیمور کو بھی بھرپوروقت دیں اور یہ صرف سیف علی خان کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں سیف اورگھر والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اوراسی لیے وہ ایک کامیاب خاتون ہیں، انہیں فخرہے کہ وہ ایک شادی شدہ اور خود مختار خاتون ہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وہ ایک ساتھ بہت سارے محاذ پرکام کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔