ندن(سٹیٹ ویوز) پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے برطانیہ میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا جب لندن میں قائم ایک اٹالین ریسٹورنٹ نے صرف میرے والد کی داڑھی کی وجہ سے انھیں اور مجھے ناصرف کھانا دینے سے انکار کیا بلکہ ہوٹل سے بھی چلے جانے کا کہہ دیا۔
دوسری جانب اٹالین ریسٹورنٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹویٹر پر جاری تردیدی بیان میں ہوٹل کیا انتظامیہ نے لکھا کہ ٹویٹر پر جاری کسی پوسٹ پر یقین نہ کریں۔ ہم نے کسی کو بھی سروس فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم تو ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔