معروف اداکارہ نے دوسری شادی رچانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (شو بز ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ ایشادیول نے بھارت تختانی سے دوسری مرتبہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایشادیول بچے کی ماں بننے والی ہیں اورانہوں نے بھارت تختانی سے 2012میں شادی کی تھی ۔چنددن قبل اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی تصاویرسوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرشیئرکی تھیں اورگزشتہ دنوں ان کے ایک کارحادثے میں شدیدزخمی ہونے کی خبرآئی تھی جس کے بعدوہاں پرموجودلوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچانے کی بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں بناناشروع کردی تھیں۔جوڑااب دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہاہے۔

hhhhhhhhhhhh.jpg

یہ آپ کوسن کرعجیب لگے گامگریہی سچ ہے۔شادی میں سات پھیرو ں کی بجائے تین پھیرے لیے جائیں گے۔سندھی کلچرکے مطابق دوسری مرتبہ شادی ایک روایت ہے جوکسی بھی خاتون کی گودبھرائی کی رسم کے وقت منعقدکی جاتی ہے۔اداکارہ ایشادیو ل کاجوڑاڈیزائنرنیالولانے ڈیزائن کیاہے یہ وہی ڈیزائنرہیں جنہوں نے 2012میں ایشاکی شادی کے وقت ان کاجوڑاڈیزائن کیاتھا۔تقریب میں ایک سندھی پادری کومدعوکیاجائے گاجومنترپڑھے گااوردلہن اوراس کے ہونے والے بچے کودعائیں دے گا۔

bnvc

تقریب میں خاندان کے افرادایشادیول کی پیشانی پرتیل لگائیں گےاورسب کے سامنے اس کونہلائیں گے۔اس کے بعدمہندی کی تقریب اورناچ گاناہوگا۔ایشانے اپنے لباس کے حوالے سے نجی خبررساں ادارے کوبتایاکہ نیتاایک بہترین ڈیزائنرہیں انہوں نے اس تقریب کے علاوہ میری فلمو ں کے لیے بھی جوڑے ڈیزائن کیے ۔بھارت اورمیں بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہن رہے ہیں ۔اورمیں چاہتی ہوں کہ وہ ہی صرف میرے جوڑے ڈیزائن کر یں ۔

uuuuuuuuuuu.jpg

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s