فہد مصطفی کی فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ پر پنجاب میں پابندی عائد

پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور جاوید شیخ کی فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ پر پنجاب میں پابندی عائد کردی گئی۔

رواں سال عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ نے ملک بھر میں کروڑوں کی کمائی کرلی ہے لیکن اب فلم کی نمائش کے ایک ماہ بعد پنجاب کی صوبائی حکومت نے فلم کی نمائش روک دی ہے۔

ukhj.jpg

پنجاب فلم سنسر بورڈ کے مطابق فلم کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی تھیں جنہیں جانچنے کے بعد فلم کی نمائش روک دی گئی ہے جس کا فوری اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔

jhk.jpg

نوٹیفکیشن کے مطابق فلم کی نمائش پرپابندین بیہودہ مناظر پراعتراضات کے باعث لگائی گئی ہے۔ فلم کیخلاف مسلسل شکایات آرہی تھیں۔

پنجاب سینسربورڈ میں اداکارعثمان پیرزادہ اور اداکارہ کنول نعمان بھی شامل ہیں۔ کنول نعمانرکن پنجاب اسمبلی بھی ہیں۔

فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کی نمائش پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے جاری ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، محسن عباس حیدر، ہانیہ عامر اور عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض نبیل قریشی نے سر انجام دیئے ہیں۔

فلم 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ’نامعلوم افراد‘‘ کا سیکوئل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s