ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی وی پر کام کرنے کافیصلہ کیاہے، اداکارہ بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئےہارر شو میں نظرآئیں گی۔سال 2010 میں فلم’’ویر‘‘کے ذریعے فلموں میں انٹری دینے والی اداکارہ زرین خان کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے۔ فلم ’’ویر‘‘ کے علاوہ زرین خان کو بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث بھی مقبولیت حاصل ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت سلمان اور کترینہ کے درمیان تعلقات کشیدہ تھےاورسلومیاں نے زرین خان کو کترینہ کیف کے مقابلے میں ہی بالی ووڈ میں متعارف کیا تھا۔ تاہم فلم ’’ویر‘‘ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی اس کے علاوہ زرین خان کو ان کے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔