شہرت اور کامیابی کیلیے شوبز سے بہتر کوئی دوسرا شعبہ نہیں، صنم بخاری

لاہور: اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ راتوں رات شہرت اورکامیابی کی بلندیوں کوچھونا ہو تو شوبز سے بہترکوئی دوسرا شعبہ نہیں۔صنم بخاری نے نے کہا کہ ہم اگرپاکستان فلم انڈسٹری پرنظرڈالیں تو گزشتہ دودہائیوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کو شدید بحران کا سامنا رہا ہے۔ ملک بھر میں سینما گھرختم ہونے لگے، نگارخانے اورسینما گھروں کی ویرانی نے فلم نگری کی اصل شکل دکھائی توہرطرف سے آہیں اورسسکیاں سنائی دینے لگیں۔ لیکن یہ آہیں اورسسکیاں پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے والے معروف فنکاروں کی نہیں بلکہ ان ٹیکنیشنز اور ہنرمندوں کی تھیں، iujjjjجنہوں نے اپنی تمام عمر اس شعبے کے لیے وقف کردی تھیں۔ مگر اب ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بہت سے نوجوان فلم میکرزجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں،جبکہ بہت سے نوجوان فنکار، اب ’فلم اسٹار‘ بن کرلوگوں کے دلوں پرراج بھی کررہے ہیں۔ یہی اس شعبے کی انفرادیت ہے اوراسی کی وجہ سے لوگ فلم انڈسٹری کوسب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s