لوگ مجھے مادھوری سے زیادہ خوبصورت کہتے ہیں، نکی انیجا والیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی ایکٹریس نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سنتی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔جانداراداکاری اوردلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔

ioklhy

تقریباً 50 سال عمر ہونے کے باوجود مادھوری کی خوبصورتی کا مقابلہ آج تک بالی ووڈ کی کوئی اوراداکارہ نہیں کرسکی ہے تاہم مادھوری ڈکشٹ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔بھارتی ڈراموں کو پسند کرنے والوں کے لیے نکی انیجا کانام نیا نہیں ہے، نکی بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”بات بن جائے گی“،” انداز“،” سی ہوکس“ اور”گھر والی اوپروالی“میں کام کرچکی ہیں لیکن انہیں مقبولیت اداکاری سے نہیں بلکہ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت کے باعث ملی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا اور مادھوری ڈکشٹ کا ہمیشہ موازنہ کیا جاتا ہے اور میں اسے تعریف کے طور پر لیتی ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ میرا اور مادھوری کا موازنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ” میں نے کچھ لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ خوبصورت ہوں“۔نکی انیجا نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے میں کسی ایوارڈ فنکشن میں شرکت کرنے کے لیے دہلی جارہی تھی مادھوری بھی اس تقریب میں مدعو تھیں اور فلم ”دل توپاگل ہے“میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد تھیں۔

hjbn

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ہی فلائٹ سے دہلی جارہے تھے مادھوری اپنی والدہ کے ساتھ جہاز میں تھیں اورمیں اپنی والدہ کے ساتھ اور ہم چاروں نے پورے راستے صرف اسی بات پر تبادلہ خیال کیا کہ میری اور مادھوری کی شکلیں آپس میں بہت زیادہ ملتی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ نےمجھ سے کہا کہ لوگ آپ کاموازنہ مجھ سے کرتے ہیں اورمیں نے کہا میرا موازنہ آپ سے کیا جاتا ہے اس موقع پر فوراً میری ماں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری آنکھیں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ بڑی اورخوبصورت ہیں اور میرا قد بھی مادھوری سے زیادہ لمبا ہےاورمیں مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہوں۔ یہ سن کرمادھوری اوران کی والدہ حیران رہ گئیں۔ لیکن جو تعریف مجھے سب سے زیادہ پسند ا?ئی وہ یہ تھی کہ ہم دونوں کی مسکراہٹ اورعادتیں ایک دوسرے سے بہت زیادہ ملتی ہیں۔

kkkkkkkkk

واضح رہے کہ نکی فلموں میں تو کوئی بڑا کردار حاصل نہ کرسکیں تاہم ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ حال ہی میں نکی بھارتی ٹی وی کے شو”دل سنبل جا ذرا“میں نظر ا?رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں بالی ووڈ اداکارانیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s