آئندہ 25 برسوں میں خلائی مخلوق انسانوں سے رابطہ کرسکتے ہیں

ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں خلائی مخلوق انسانوں سے رابطہ کرسکتے ہیں اور انہیں انسان سن بھی سکیں گے۔اسپین میں ہونے والے سونر فیسٹیول 2018 میں سائنسدانوں نے قریبی کہکشاں (ستاروں کے ہجوم) جی جے 273 کی جانب ایک پیغام بھیجا، جس کا زمین سے فاصلہ 12 نوری سال کے برابر ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ اگر وہاں کوئی ذہانت کی حامل شے موجود ہے تو وہ اس کا جواب ضرور دے گی۔جس ستارے پر پیغام بھیجا گیا ہے وہ12 نوری سال کے فاصلے پر ہے اس لیے سیاروں تک پیغام پہنچنے میں تقریباً 12 برس لگیں گے۔نظریاتی طور پر اگر ان سیاروں میں کوئی ذہین شے موجود ہے تو وہ اُس میسج کو ضرور دوبارہ بھیجیں گے جسے واپس پہنچنے میں بھی تقریباً اتنا ہی عرصہ لگے گا۔پیرس میں ہونے والے والے فیسٹیول کے ڈائریکٹر رچرڈ رابلز کا کہنا ہے کہ سونر کی جانب سے جی جے 273 بی کو پیغام بھیجنا انسانی فطری تقاضوں کے عین مطابق ہے۔یہ تہذیبوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی بھی ایک کوشش ہے کہ کیا ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں؟زمین پر رہنے والے انسانوں پر پڑنے والے بڑے پیمانے پر منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاید یہ بہترین وقت ہے کہ زمین سے باہر کی دنیا تک پہنچا جائے اور ان سے مدد کے لیے درخواست کی جائے۔میسیجنگ ایکسٹراٹیرس ٹیریئل انٹیلی جنس (ایم ای ٹی آئی) کے سربراہ ڈوگلس واکوچ نے کہا ہے کہ میرے لیے پراجیکٹ کی بڑی کامیابی 25 برس بعد اس وقت ہو گی جب کوئی اس جواب کو کو وصول کرنے کی کوشش کرے۔اگر ہم نے یہ حاصل کر لیا تو یہ اس معاملے کے حوالے سے حقیقی کامیابی ہو گی۔دوسری جانب معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ ذہین خلائی مخلوق سے رابطے کا تجربہ تلخ ہوگا۔اسٹیفن ہاکنگ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اس قسم کی ایجادات سے دور رہنا چاہیے کیوں کہ اگر دوسری دنیا کے مخلوق ہم سے برتر ہوئے تو ہمارا حال کچھ اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے مثال دی کہ خود سے برتر مخلوق سے ملنے کے بعد ہمارا وہی حال ہوگا جیسا کہ کولمبس کاسامنا کرنے کے بعد امریکا کے ریڈ انڈینز کا ہوا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s