آج مجھے یقین ہوگیا ہم فنکار کتنے طاقتور ہیں، ماہرہ خان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے پتہ چلا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں اور طاقت کے اس کھیل میں جیت ہمیشہ ہماری ہوگی۔

oklj.jpg

سنسر بورڈ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی، بے تحاشہ رکاوٹوں اور بے جاتنقید کے باوجود بالآخر ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم’ورنہ‘کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ فلم کی ریلیز سے صرف دو روز پہلے سنسر بورڈ کی جانب سے لگائی جانےوالی پابندی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ فلم کی ریلیز موخر ہوجائے گی اور ماہرہ خان کے پرستاروں کو فلم دیکھنے کے لیے انتظار کے طویل مرحلے سے گزرنا پڑے گا لیکن جیت طاقت کی نہیں بلکہ فنکاروں کی ہوئی۔
سنسر بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم کو زیادتی جیسے بولڈ موضوع اورقابل اعتراض ڈائیلاگز کے باعث روکا گیا تھا جب کہ فلم میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گورنر کا بیٹا دکھایا گیا تھا جس کے باعث فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سنسر بورڈ کے اس جواز سے لوگ حیرت زدہ رہ گئے تھے یہاں تک کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی فلم پرپابندی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے۔

ujtr.jpg

سنسر بورڈ کے اس اقدام پر جہاں لوگوں نے ماہرہ خان اور فلم کی کھل کر حمایت کی تھی وہیں شوبز سے تعلقات رکھنے والے دیگر فنکار بھی ماہرہ کی حمایت میں نکل کھڑے ہوئے تھے۔ بالآخرسنسر بورڈ کو فلم کو نمائش کی اجازت دینی ہی پڑی۔ ریلیز کی اجازت ملنے کے بعد ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آج مجھے یقین ہوا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں، وہ لوگ نہیں جو طاقت رکھتے ہیں بلکہ ہم لوگ طاقتور ہیں۔ ورنہ یہ کیوں پابندی لگاتے؟ ہماری فلم سےانہیں کیا خطرہ ہے؟ پاوراور طاقت کےاس کھیل میں جیت ہمیشہ ہماری ہوگی۔ آرٹ، محبت اورسچ کی جیت‘‘۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s