یہ سب کے سامنے آنا چاہیے کہ جنرل رضوان اختر نے بول کو ۔۔۔“ بول ٹی وی کے بارے میں وہ ٹویٹ جو کل رات عامر لیاقت کو فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی

کراچی ..ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بول نیوز کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا ہے جس کے جواب میں بول ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے جوابی حملہ بھی کیا گیا ہے، ان سارے حملوں کے بیچ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سابق ڈی جی رینجرز سندھ جنرل (ر) رضوان اختر کے بارے میں بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جو انہوں نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بول نیوز کو خیر باد کہنے کے بعد ٹی وی انتظامیہ کے خلاف ٹویٹس کی ایک سیریز کی گئی جس میں انہوں نے مختلف قسم کے سنگین نوعیت کے الزامات لگائے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا ’ آخر کیا وجہ تھی کہ سیکٹر کمانڈر سہیل اکبر کے زمانے میں بول بند ہوا؟ رضوان اختر نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا اب سب سامنے آنا چاہیے‘۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا جس پر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کی اہم رکن انیہا انعم چوہدری نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا ’ آخر کیا وجہ تھی آپ نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کیا؟ ایسے نہیں چلے گا، اب سب کے سامنے آنا چاہیے کہ یہ ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ ہوا؟‘۔


اس کے علاوہ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بعض ٹویٹس ایسے کیے گئے جن میں انہوں نے بول نیوز میں سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران کے مفادات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا’ میں فی الوقت ضبط اور تحمل سے کام لے رہا ہوں اور وہ بھی اپنے ملک پاکستان کی خاطر، ورنہ بول میں کیا کیا ہوتا رہاہے اور ہورہا ہے اور کس کس افسر کے رشتے دار کام کررہے ہیں یہ قوم کے سامنے آنا چاہیے‘۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’قوم کو بتایا جائے کہ وہ کون سا افسر تھا جو کروڑوں روپے لے کر سڑک کے راستے کوئٹہ گیا اور گاڑیوں کا ایک قافلہ رواں دواں تھا اور بعد میں واپس جہاز سے آیا‘۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s