نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی ملنے پر راحت فتح علی خان نےلندن میں ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

لاہور:ممتاز پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی ملنے پر لندن میں ہونیوالی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

لندن میں 10 دسمبر کو راحت فتح علی خان کو ان کی میوزک کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا جانا تھا لیکن گزشتہ شب راحت فتح علی کے لاہور میں واقع فارم ہاو¿س پر نامعلوم افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کو کہا جب کہ نعرے بازی کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ لندن میں منعقدہ پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ ایک مخصوص مذہبی گروہ کی تقریب ہے اس لیے اس تقریب میں شریک نہ ہوں۔
واضح رہے کہ احتجاج کرنے والوں نے راحت فتح علی خاں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تاہم اس احتجاج کے بعد راحت فتح نے ایوارڈ شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s