پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارائیں ماہرہ خان اور صبا قمرسال2017کی ٹاپ بالی ووڈ ڈیبیو ادکارائیں بن گئی ہیں۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے پاکستان کی معروف اداکائیں ماہرہ خان اور صبا قمر کو رواں سال بالی ووڈ میں ڈیبیوں دینے والی بہترین اداکارائیں قرار دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسٹرن آئی کی جاری کردہ اس فہرست میں ماہرہ خان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے بالی ووڈ فلم ’رئیس ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم میں ماہرہ خان کی اداکاری کو بیحد پسند کیا گیا تھا دوسری جانب پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ ڈیبیو یکٹریس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے تھے۔
واضح رہے صرف ماہرہ خان اور صبا قمر ہی نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی اداکارہ منیشا کورا کے ساتھ بالی ووڈ فلم’ڈیئر مایا‘ جبکہ پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی رواں سال بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شاندار انٹری دی تھی اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم’مام ‘ ‘میں مرکزی کردار ادا کیا تھاجسکا حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں ’ماما‘کے نام سے پریمئرہوا تھا جسکے بعد فلم باقاعدہ روس بھر میں ریلیز کی جائیگی۔