سابق وزیراعظم نوازشریف سےناصرجنجوعہ کی پانچ گهنٹےطویل ملاقات،قومی سلامتی پرتبادلہ خیال

لاہور(پاک ٹوڈیز): مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے ملاقات کی،جس میں دہشتگردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں اہم ملاقات کی۔جس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امورپرنوازشریف کو5گھنٹے تک بریفنگ دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ناگزیرہیں۔میں نے بطوروزیراعظم ہمیشہ امن ،محبت اور بھائی چارے کی بات کی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات پرزور دیا۔انہوں نے کہاکہ ملکوں کے درمیان لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔اس موقع پرمشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔دنیا کوپاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کوتسلیم کرناہوگا۔ناصرجنجوعہ نے کہاکہ سرحد پارسے دہشتگردوں کی سپورٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ادارے متحد ہیں۔ملک میںآ خری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s