نجی چینل کی رپورٹس کے مطابق وکالت کے شعبے میں خود کو منوانے کے بعد ان کی بہن شائستہ جلد ہی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ پاکستانی سماج کی عکاسی کرنے والے ڈرامے میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔
شائستہ کا کہنا تھا کہ برکت صدیقی کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ’سیپ‘ میں وہ عمران بخاری اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کریں گی، پروڈیوسر سیماطاہر کی جانب سے تجویز کیے جانے کے بعد وہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔
میرا کی بہن شائستہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں ماضی میں بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے اداکاری کے مقابلے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کو ترجیح دی، ’سیپ‘ کے بہترین اسکرپٹ کی وجہ سے وہ اس بار منع نہ کرسکیں۔
شائستہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو زیادہ دوست نہیں بنا سکتی، جو یہ تک نہیں بتا سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
شہروز سبزواری نے شائستہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پڑھی لکھی اور نوجوان خاتون ہیں، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میرا کی بہن ان کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔