نور بخاری کی مرشد بھی بشریٰ مانیکا نکلیں

لاہور(پاک ٹوڈیز) نور بخاری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی مرشد بشریٰ کے کہنے پر ہی عبایا اور حجاب زیب تن کیا اور اب انہوں نے مکمل طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مرشد بشریٰ سے

klioh.jpeg

ایک عزیز کے ذریعے ملیں اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔ اپنے سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے نور نے بتایا کہ کچھ افواہیں گردش کر رہیں ہیں کہ میں نے ولی حامد سے طلاق اپنی مرشد بشریٰ کے کہنے پر لی جب کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ مرشد بشریٰ نے کبھی نہیں کہا کہ میں ولی حامد سے طلاق لوں۔

 

nooooooooooo1.jpg

انہوں نے گفتگو کے دوران سابق خاوند عون چوہدری سے شادی کی قیاس آرائیوں کی بھی وضاحت دے ڈالی اور کہا کہ یہ بات قطعی طور پر غلط ہے کہ میں دوبارہ عون چوہدری سے شادی کروں گی۔یاد رہے کہ بشریٰ مانیکا گذشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت ہیں، جنہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی۔واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں نور بخاری کی حجاب میں ملبوس ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد یہ بات منظرعام پر آئی کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور ان کا رجحان دینی تعلیمات کی جانب ہو چکا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s