پاکستان کے نجی ٹی وی چینل پر حب الوطنی کے درس دینے والے ڈاکٹر اینکروں کی بھرمار ہے جن کی ڈگریاں کبھی کسی نے نہیں دیکھیں تاہم ان کی غیر ملکی شہریت کے بارے میں انکشاف سامنے آ رہے ہیں _
اے آر وائی نیوز کے اینکر کی امریکی شہریت سامنے آنے کے بعد پاکستان میڈیا واچ کے ٹوئٹر ہینڈل سے دنیا نیوز کے ڈاکٹر اینکر معید پیرزادہ کے پاسپورٹ کی تصویر ٹوئٹ کی گئی ہے، پاسپورٹ کے مطابق وہ برطانوی شہری ہیں اور ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے _
دلچسپ امر یہ ہے کہ معید پیرزادہ پاکستان میں سرکاری ملازم بھی رہ چکے ہیں اور ان کا اس سے پہلے ایک اسکینڈل متحدہ عرب امارات میں سامنے آیا تھا جہاں وہ مبینہ طور پر کومے میں جانے والے اپنے والد کے انگوٹھے اہم دستاویزات پر لگاتے ہوئے پکڑے گئے تھے _