ہم دپیکا کو زندہ دفن کردیں گے اگر۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کو اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دیدی گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) ہندو انتہاپسندوں نے فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارت کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ شوٹنگ کے وقت سے ہی انتہاپسند ہندوئوں کے نشانے پر رہی اور دوران شوٹنگ متعدد پر سیٹ پر نہ صرف حملے کیے گئے بلکہ ایک بار تو پورے سیٹ کو جلا کر راکھ بھی کردیا گیا مگر اس کے باوجود ہدایت کار اپنے مشن پر ڈٹے رہے اور تمام تر مشکلات کے باجود فلم کی شوٹنگ مکمل کی لیکن فلم کی ریلیز نے سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

Ddeepika-Padmavati.jpg

بھارتی ریاست راجستھان سے راجپوت برادری کی جانب سے فلم کی ریلیز پر اعتراضات کیے گئے جب کہ انتہاپسند جماعت کرتی سینا کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی بھی دھمکی دی گئی لیکن بھارتی سنسر بورڈ نے صرف فلم کا نام تبدیل کرکے اسے ریلیز کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم کا نام ’پدماوت‘ رکھ دیا گیا۔سنسر بورڈ کی اجازت کے باوجود مختلف ریاستوں کی جانب سے فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی جس کے خلاف فلم پروڈیوسرز نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت نے بھی فلم پر عائد پابندی کو اٹھاتے ہوئے اسے پورے بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا حکم جاری کیا۔

mnb.jpeg

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینسر بورڈ کی اجازت اور عدالتی حکم کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے اور اب راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم ’پدماوت‘ ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s