مسلم مخالفت کرنیوالا جرمن سیاست دان دائرہ اسلام میں داخل

برلن: مسلم مخالف بیانات دینے والے جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے مرکزی عہدیدارآرتھر واگنرنے اسلام قبول کرلیا ، اپنے اس فیصلے کے بعد انہوں نے پارٹی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مہاجرین اور اسلام مخالف عوامیت پسند سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے مرکزی سیاست دان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اے ایف ڈی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اے ایف ڈی نے اپنی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اہم سیاست دان آرتھر واگنر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے۔
واگنر 2015 میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شامل ہوئے تھے۔پارٹی سے استعفے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کیا اور اپنے اس فیصلے کو ذاتی قرار دیا ہے۔آرتھر واگنرکا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں اور بہت جلد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s