سیکس ادویات بنانے والی کمپنی کے طاقتور مالک کو دیکھناچاہتا ہوں ۔چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں پاکستان کے پاور فل شخص کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اب تو میں بھی اس شخص کو دیکھنے کا مشتاق ہوں _

ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ڈریپ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ طاقتور ڈرگ مافیا کے خلاف وزارت صحت اور ڈریپ کاڑوائی کرنے سے قاصر ہے، انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے مڈ کے لئے سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل میں درخواست دائر کر دی ہے _

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے ڈریپ کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں ایورسٹ نام کی کمپنی سیکس ادویات بناتی ہے، اس کے مالک محمد عثمان اتنے طاقتور ہیں کہ ہمارا کوئی افسر اس کی کمپنی یا دفتر میں نہیں جا سکتا، ہم چار سال سے اس کمپنی کے خلاف بے یارومڈگار ہیں _

 نامہ نگار کے مطابق سی ای او ڈریپ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی کاڑوائی کرتے ہیں، ہمیں نیب اور ایف آئی اے والے بلا لیتے ہیں، کمپنی نے ڈریپ نوٹس کے جواب میں ہمارے خلاف تیس سے زائد مقدمات کر رکھے ہیں _

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ اسلام آباد کی اس کمپنی کے تیار فارمولوں کی دنیا میں کہیں منظوری نہیں، ہمارا ہر افسر اس شخص کے دفتر تک جانے سے ڈرتا ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو میں بھی اس شخص کو دیکھنے کا مشتاق ہو گیا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہیں ایسا نہ ہو اس کے آنے پر مجھے یہ نوٹس بھی واپس کرنا پڑ جائے _

 ڈریپ کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی رفعت مختار بھی ہمیں سیکس ادویات والی کمپنی کی وجہ سے دھمکاتا ہے، یہ ہمارے خلاف خبریں بھی چھپواتا ہے، اس کا بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے حیرت ہے ملک کا ادارہ ایسی درخواست لے کر آیا ہے، کیا ملک کے اداروں سے بھی کوئی طاقتور ہو سکتا ہے _

عدالت کے استفسار پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس کمپنی اور اس کے مالک کی مڈ نیب اور ایف آئی اے کے افسران کر رہے ہیں جو ہمیں کاڑوائی کرنے پر ہراساں کرتے ہیں _

نامہ نگار کے مطابق سپریم کورٹ نے ایورسٹ کمپنی کے مالک محمد عثمان اور اس کے مڈگار پولیس ڈی آئی جی کے ساتھ ایڈیشنل ڈی جی نیب کو ذاتی طور پر طلب کر لیا، کیس کی سماعت منگل تک ملتوی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s