عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ، ایسی وجوہات کہ مداح بھی حیران رہ گئے

نامورپاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ، ایسی وجوہات کہ مداح بھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ کا یہ اعلان سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا۔

uhgf  تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعاوں میں یاد رکھا جائے۔ عائشہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سے میڈیا انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انتہائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔ کیریئر کے دوران ان کی بہت سے بہترین افراد سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہمیشہ انڈسٹری میں ذمہ داری کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 2016 سے بہت ہی کم شوبز منصوبوں میں کام کیا اور کچھ منصوبے تو اس لیے تاخیر کا شکار بھی رہے، جس پر وہ معزرت خواہ ہیں۔انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کو اپنی نئی زندگی کی قسمت تلاش کرنے کی جستجو قرار دیتے ہوئے مداحوں، ساتھیوں اور دوستوں سے دعاوں کی گزارش بھی کی۔ان کی اسی پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ 35 سالہ عائشہ خان نے کیریئر کا آغاز 2000 سے ٹی وی ڈرامے سے کیا، جب کہ انہوں نے 2013 میں پہلی فلم ’وار‘ سے فلم ڈیبیو کیا۔انہوں نے 50 سے زائد ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرنے سمیت 5 کے قریب فلموں میں بھی کام کیا، جب کہ وہ متعدد منصوبوں کے اندر ماڈلنگ کرتی نظر آئیں۔ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ تھی، جب کہ ان کا نشر ہونے والا آخری ڈرامہ ’میری ننھی پری‘ ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s