میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے 22 فروری کو بھارتی مسلمان ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی اور –> اسلام قبول کیا۔

kiujhgv

اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا لیکن کیوں اور کب کیا میرا نہیں خیال اس سے متعلق بات کرنے کی ضرورت ہے.یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنا میرا اپنا فیصلہ تھاجو میرے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہے .اس فیصلے میں میری فیملی میرے ساتھ تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے اپنے ساتھ اداکار شعیب ابراہیم سے 22 فروری کو اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کی تھی جس کے بعد بھارتیوں کے تو جیسے تن بدن میں آگ لگ گئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا کا نشانہ بنانا شروع کردیا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s