ٹیلی ویژن میزبان خیری رمضان پولیس کی تحویل میں ،پولیس کو گزند پہنچانے کا الزام

مصر میں عدالت نے ٹیلی وژن کے چینل ون پر “مصر النھاردہ” نامی  پروگرام کے میزبان خیری رمضان کو تحقیقات کے لیے 4 روز زیر حراست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ  خیری پر پولیس کو گزند پہنچانے کا الزام ہے۔

مصری وزارت داخلہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ خیری نے اپنے پروگرام کی ایک قسط میں پولیس افسران اور انتظامی بد انتظامیوں کی جھوٹی خبر نشر کی تھی ۔

خیری رمضان نے چند روز قبل اپنے پروگرام کے دوران ایک پولیس افسر کی بیوی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا ذکر کیا تھا۔

 خط میں خاتون نے بتایا کہ پولیس افسران کی کم تنخواہوں کے سبب وہ اور دیگر افسران کی بیویوں کو بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت کرنے میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

خاتون کے مطابق وہ اپنے گھرانے کے اخراجات کا بوجھ بانٹنے کے لیے کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

 مصری وزارت داخلہ نے اس امر کا شدید نوٹس لیتے ہوئے خیری رمضان کو پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کے خلاف  غلط بیانی کا مرتکب  قرار دیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s