ٹی وی اینکر نے مہر کیلئے سعودی تاجر کی 25 لاکھ ڈالر اور بنگلے کی پیشکش ٹھکرادی

سوڈانی ” اینکر” نے مہر کیلئے سعودی تاجر کی 25 لاکھ ڈالر اور بنگلے کی پیشکش ٹھکرادی

ریاض:معروف سوڈانی ٹی وی اینکر ” لوشی ” سے شادی کے خواہشمند سعودی نے 25 ملین ڈالر اور ریاض میں وسیع و عریض بنگلہ مہر کی پیشکش ٹھکرادی ۔

تفصیلات کے مطابق عرب کی  “عاجل ویب نیوزٗ کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر نے جسے عرف عام میں لوشی کے لقب سے جانا جاتا ہے سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف ” مجھے منظور ہے” کے ٹویٹ پر اکتفاء کیا۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔

ایک شخص کا کہنا تھا کہ “لوشی “کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے لوشی نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے ، یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں ، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا ـ”۔ لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی ہے۔

hhhhhhhhjiuk

لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے لوشی کا موبائل نمبر لاکر دے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور ریاض کے وسط میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔

iiiiiijki.jpg

yhujgh.jpg

uuuuuuuuuuuuuuiiiiiiiiii

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s