سترسال بعد پاکستانی سینیما کو” صنعت” کا درجہ مل گیا ،فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

موجودہ حکومت نے پاکستان میں بسنے والے ہزاروں فن کاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے آخر کار پاکستان کی ’’پہلی فلم و کلچرل پالیسی‘‘ کا اعلان کردیا جس پر فوری عمل درآمد بھی کیا جائے گا

پاکستان فلم انڈسٹری، ٹیلی ویژن، تھیٹر، فیشن، موسیقی، رقص، مصوری اور دیگر فنون سے جڑی شخصیات نے ہمیشہ کلچرل پالیسی کا رونا رویا۔ ہر دوسرا فن کار یہی کہتا دکھائی دیتا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کوئی کلچر پالیسی نہیں بنائی گئی۔

موجودہ حکومت نے پاکستان میں بسنے والے ہزاروں فن کاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے آخر کار پاکستان کی ’’پہلی فلم و کلچرل پالیسی‘‘ کا اعلان کردیا۔

یہ پالیسی فی الفور نافذ العمل ہوگی۔

 اب بہت جلد فن کاروں کی قسمت بدلنے والی ہے پاکستان کا فن کار خوش حال ہوگا تو معیاری فلمیں، ڈرامے، گیت، رقص اور تھیٹر دیکھنے کو ملے گا۔ فن کار خوش ہوگا تو ملک میں تخلیقی کاموں کی رفتار تیز ہوگی۔ فلم وثقافتی  پالیسی کے اعلان کی وجہ سے شوبزنس انڈسٹری سے جڑے تخلیق کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کاش یہ فیصلہ کئی برس پہلے ہوجاتا تو آج ہم فنون کےشعبے میں غیر معمولی ترقی کرچکےہوتے۔

اسلام آباد میں ناقابل یقین پالیسی کا اعلان کیا گیا، اگر پاکستان میں ایسا ہوگیا تو ہم بھارتی ڈراموں اور فلموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں اور ایک مرتبہ پھر 60ء کی دہائی کا زمانہ واپس آجائے گا۔

قیام پاکستان سے لےکر آج تک یعنی گزشتہ 70 سالوں  میں ہدایت کار، فلم ساز اور فن کار ایک ہی مطالبہ کررہے تھے کہ فلم کوانڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔ موجودہ حکومت نے اب فلم کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیاہے۔

 اس سلسلے میں فلم فنانس فنڈ بھی قائم کردیا گیا اب سرکاری سطح پر فلم سازوں کو معیاری اور اصلاحی فلموں کے لیے سرمایہ بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ  پانچ ہزار نئے سنیما گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s