مندر میں شوٹنگ پر روینہ ٹنڈن کے خلاف مقدمہ درج اداکارہ نے اجازت نہ ہونے کے باوجود مندر کے احاطے میں شوٹنگ کرائی

بھونیشور(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بغیر اجازت مندر میں شوٹنگ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روینہ ٹنڈن مندر کے احاطے میں خوبصورتی کو نکھارنے کے نسخے بتارہی ہیں، بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں قائم گیارہویں صدی کے قدیم سری لنگا راج مندر میں فلمائی گئی یہ ویڈیو کسی شخص نے موبائل فون کیمرہ کی مدد سے ریکارڈ کی ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دائیں بازو کے ہندوؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا کیوںکہ جس مقام پروڈیو ریکارڈ کی گئی ہے وہاں کسی بھی قسم کا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں۔ مندر کے منتظم اعلیٰ راجیو پریدانے روینہ ٹنڈن کے اس اقدام پر مقامی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔دوسری جانب بھونیشور ڈی سی پی ستیہ برت بھوئی نے مندر انتظامیہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اداکارہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ مندر انتظامیہ انچارج راجیو پریدا کا کہنا ہے کہ مندر میں صرف ان لوگوں کو موبائل لے جانے کی اجازت ہے جو مندر میں خدمات انجام دیتے ہیں لہٰذا انہوں نے اداکارہ کے اس عمل کو سیکیورٹی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ہندو عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s