دھرمندر اور ریکھا کئی سالوں بعد فلم ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

فلم میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سناکشی سنہا بھی ایک گیت میں جلوے بکھیرے گیں دھرمندر اور ریکھا فلمی کیریئر میں 12 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں جب کہ ’یملا پلگلا دیوانہ پھر سے‘ 2 اپریل 2018 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی:  بالی ووڈ میں دھرم جی کے نام سے مشہور دھرمندر کی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کے تیسرے سیکوئل میں ماضی کی جوڑی دھرمندر اور ریکھا لمبے عرصے کے بعد فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر جہاں اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں وہی اْن کی فیملی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کا بھی مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار فلم کے تیسرے سیکوئل’ یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کو ماضی کے مشہور گیت کا ریمیک شامل کرکے منفرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘میں ماضی کے مشہور گیت ’رفتا رفتا دیکھو آنکھ میری لڑی ہے‘ کو ایک بار پھر دھرمندر اورریکھا پر نئے انداز میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ریکھا نے گانے کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کشور کمار کے گائے ہوئے ماضی کے اس گیت میں ریکھا کے ساتھ دیگر اور اداکاروں کی انٹری بھی متوقع ہے جب کہ فلم میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سناکشی سنہا بھی ایک گیت میں جلوے بکھیرے گیں۔واضح رہے کہ دھرمندر اور ریکھا فلمی کیریئر میں 12 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں جب کہ ’یملا پلگلا دیوانہ پھر سے‘ 2 اپریل 2018 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s