اٹهارہ سالہ لڑکی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام، دوروسی ماڈلز ایئرپورٹ سے گرفتار

ماسکو: 18 سالہ لڑکی کوغیر قانونی کام کیلئے عرب ملک میں فروخت کرنے کیلئے لیجانے کی کوشش کرنیوالی 2 ماڈلز کو ماسکو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو ماڈلز کسینیا سٹاریکووا اور تاتیانا پیٹرووا کو ماسکو ایئرپورٹ پر اس الزام کے بعد گرفتار کرلیا گیا کہ وہ ایک 18 سالہ لڑکی کو عرب ملک میں بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری کا جھانسہ دیکر جم فروشی اور غیر قانونی کام کیلئے لیجانے کی کوشش کررہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اس کام کی ماسٹر مائنڈ کو خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان میں سے ایک روس کی ٹاپ ماڈل ہے جو کہ ’مس رشیا‘2017 ءکے مقابلے کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر ان ماڈلزپر انسانی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو ان کو 6 سال جیل کی سزا بھگتنا ہوگی۔

جس لڑکی کو فروخت کیا جانا تھا وہ ماسکو یونیورسٹی سے گریجوایشن کی تعلیم مکمل کرچکی ہے جبکہ ماڈلز کی جانب سے اس کو بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری کا جھانسہ دیا گیا۔

ماڈلز کی جانب سے لڑکی کو 19 ہزار پونڈ میں فروختjkuhg کیا جانا تھا۔22 سالہ کسینا ایک بچے کی ماں ہے جبکہ 19 سالہ تاتانیا روس کی معروف ماڈل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s