صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ اب چین میں بھی رنگ جمائے گی

بالی ووڈ: صبا قمر نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز گزشتہ برس اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم ’ہندی میڈیم‘ سے کیا تھا۔ ہندی میڈیم میں دونوں کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا، فلم نے باکس آفس پر بھی دھوم مچائی اور 70 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سپر ہٹ کہلائی۔ فلم نے مشہور ’فلم فیئر ایوارڈز‘ میں بہترین فلم و بہترین اداکار کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ صبا قمر نے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی حاصل کی تاہم وہ ایوارڈ ان کے نام نہ ہوسکا۔ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد فلمسازوں نے اب ہندی میڈیم کو اپریل میں چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کو چینی زبان میں ڈب کرکے 4 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا، جو رواں سال عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اور سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی تیسری بالی ووڈ فلم ہوگی۔ فلم کا چینی زبان میں تشہیری پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s