سڑکوں کی صفائی سے ملکہ حسن تک، ایک خاتون خاکروب کی کہانی

 

مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب سناء معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا اکٹھا کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلوں ذمّے داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔

زندگی کے دشوار حالات کے باوجود وہ مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش میں آئیں۔

ان تصاویر میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس نظر آ رہی ہے۔

بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پُرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔

تاہم سناء جو دو بچوں کی ماں بھی ہے اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔


خاکروب خواتین کی ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والی سناء کا کہنا ہے کہ اس نے خاکروبی کا پیشہ اس لیے اپنایا تا کہ وہ خود صاف ستھری رہے اور اپنے بچوں اور شوہر کو اچھی زندگی سے سکے جو بے روزگار ہو گیا ہے۔ سناء کے مطابق اپنے وطن کی سڑکوں کی صفائی اس کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔

سناء معطاط کو مراکش میں خواتین خاکروبوں کی ملکہ حسن کا اعزاز صرف اس کی ظاہری کشش اور روشن چہرے کے سبب حاصل نہیں ہوا بلکہ کام میں اس کی مہارت اور نظم و ضبط نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقابلے کا انعقاد اور خواتین خاکروبوں کو اعزازات سے نوازنے والی کمپنی نے شرط عائد کی تھی کہ خوب صورتی اور صفائی دونوں کا ہونا لازم ہے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s