پاکستانی اداکارہ میگھا کا شوہر گرفتار، یہ کب اور کیوں پکڑا گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

گجرات.. ایف آئی اے گجرات نے حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کے شوہر نوید کو گرفتار کر لیا ملزم نوید اڑھائی کروڑ کے مقدمہ میں ایف آئی اے کا اشتہار ی تھا جس کیخلاف مقامی ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے بھائی عدنان ظفر نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔

fgffd.jpg

ایف آئی اے ٹیم ملزم نوید کو عدالت پیشی پر گرفتار کر کے تھانے لیجارہی تھی کہ چوک پاکستان پہنچنے پر سی آئی اے پولیس نے ایف آئی اے کی گاڑی پر دھاوابول دیا ایس ایچ او ایف آئی اے رائے اکرم نے عملہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ملزم نوید کو چھڑوا لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ایف آئی اے ایس ایچ او رائے اکرم کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او گجرات کو درخواست دی گئی مگر انہوں نے اپنے ہی عملہ کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ایف آئی اے کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر انکی طرف سے کارروائی کرنے ‘ محکمہ کی رٹ بحال کرنیکی بجائے خاموشی اختیار کرنیکا کہہ دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نوید نے ایم پی اے کے بھائی عدنان ظفر سے 2017ء میں حج پر 62افراد کو بھجوانے کیلئے دو کروڑ 52لاکھ 92ہزار کی رقم لی تھی مگر انہیں حج پر بھی نہ بھجوایا اور رقم کی ادا ئیگی کی بجائے جعلی چیک تھما دئیے جس پر 14نومبر 2017ء کو تھانہ میں فراڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے سی آئی اے انچارج صیغم کا کہنا ہے کہ ملزم نوید اسکی اہلیہ اداکارہ میگھا ، لیگی ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے درمیان معاملات حل کروانے کیلئے مجبورا اعلیٰ حکام کی سفار ش پر پکڑنا پڑا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سی آئی اے میں انکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ تھا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s