مجھے فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا اور۔۔۔“ معروف اداکارہ کو ایسا کس نے کہا اور پھر انہوں نے کیا کیا؟ ٹی وی شو میں سب کچھ بتا دیا

نئی دہلی..بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا اپتے کا شمار بھارت کی چند انتہائی ٹیلنٹڈ اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو ہر کردار میں کچھ ایسا ڈھلتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ ورسٹائل اداکارہ اکشے کمار اور نوازالدین صدیقی جیسے اداکاروں کیساتھ بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اس سب کے باوجود دیگر اداکاراﺅں کی طرح انہیں بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے بہت تگ و دو کرنا پڑی اور کئی آڈیشنز کے بعد ہی انڈسٹری میں پہنچیں۔ حال ہی میں وہ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس کی میزبان بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا ہیں اور اس دوران ایسا انکشاف کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔
رادھیکا اپتے سے سوال پوچھا گیا کہ آج تک انہوں نے جتنے بھی آڈیشنز دئیے ان میں سب سے زیادہ عجیب و غریب اور انوکھا آڈیشن کون سا تھا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جس کی توقع نیہا دھوپیا بھی نہیں کر رہی تھیں۔ رادھیکا نے بتایا کہ وہ فلم ”دیو ڈی“ کیلئے آڈیشن دینے گئیں تو انہیں فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا ”فون پر فحش گفتگو کا آڈیشن میرے لئے سب سے عجیب و غریب تھا۔ مجھے اپنے بال باندھنے تھے یا پھر لالی پاپ یا ایسا ہی کچھ چوسنا تھا۔ میں پونے میں رہتی تھی اور فون پر کبھی بھی فحش گفتگو نہیں کیں۔ لیکن پھر میں نے یہ کیا اور یہ بہت ہی اچھا تجربہ ثابت ہوا۔ اگرچہ مجھے اس فلم میں کردار نہیں ملا۔اس موقع پر انہوں نے اداکار تشار کپور کیساتھ نام نہاد ’معاشقے‘ سے متعلق گفتگو بھی کیا اور کہا کہ میرے پاس تو تشار کپور کا نمبر تک نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یہ سب کچھ بہت ہی مزاحیہ لگتا تھا کیونکہ میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s