پاکستان میں ٹی وی پر پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹرمتعارف

پاکستان کے ایک مقامی ٹی وی چینل کوہ نور نیوز نے ایک خواجہ سرا کو نیوز کاسٹر کے طور پر متعارف کرایا ہے.
لاہور سے تعلق رکھنے والی مارویہ ملک گریجوئیشن کی طالبہ ہیں اور ان کو حال ہیں میں کوہ نور نیوز کے دوبارہ لانچ کے لیے نیوز کاسٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مارویہ ملک پہلی بار نیوز کاسٹر کے طور پر ٹی وی پر آئی ہیں لیکن وہ شو بزنس میں نئی نہیں ہیں۔ اس سے قبل وہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں اور کئی فیشن شوز میں بڑی بڑی ماڈلز کے ساتھ ماڈلنگ کر چکی ہیں۔

مارویہ ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوہ نور نیوز کے ری لانچ کے بارے میں کافی دھوم تھی تو وہ بھی انٹرویو کے لیے گئیں۔

jkh.jpg
انھوں نے بتایا ’بہت سارے لڑکے لڑکیاں آئے ہوئے تھے اور ان میں ایک میں بھی تھی۔ جب میری باری آئی تو انٹرویو کے بعد انھوں نے کہا آپ باہر انتظار کریں۔‘
’جب دیگر افراد کے انٹرویو ہو گئے تو مجھے دوبارہ اندر بلایا گیا اور کہا گیا کہ ہم آپ کو ٹریننگ دیں گے اور کوہ نور نیوز میں خوش آمدید۔ میں نے خوشی سے چیخ تو نہیں ماری لیکن میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔‘
مارویہ نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ کریں جس سے ان کے حالات بہتر ہوں۔ ’ہماری کمیونٹی کو مرد اور عورت کے برابر حقوق ملیں اور ایک عام شہری کہلائے جائیں نہ کہ تھرڈ جینڈر۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد ہے کہ ’اگر کسی ماں باپ نے کسی خواجہ سرا بچے کو گھر میں نہیں رکھنا تو عزت دار طریقے سے اس بچے کا جو جائیداد اور دیگر حصہ بنتا ہے وہ دیا جائے۔ تاکہ وہ بچہ سڑکوں پر مانگے نہ اور غلط کام کرنے پر مجبور نہ ہو۔‘ انھوں نے کہا کہ ’مجھے نیوز کاسٹر کی نوکری ملی ہے لیکن میری کہانی اور ایک خواجہ سرا جو سڑک پر بھیک مانگ رہا ہے یا ڈانس کر رہا ہے، سب کی کہانی ایک ہے۔ اس چیز کو بدلنے کی ضرورت ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں نے انھیں میٹرک تک تعلیم دلوائی اور اس کے بعد انھوں نے گریجوئیشن تک کی تعلیم کا خرچہ خود اٹھایا ہے اور ماسٹرز کے لیے بھی خرچہ وہ خود ہی اٹھائیں گی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s