اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ویڈیو وائرل

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نےماہرہ  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی تھی جب کہ انہیں مختصر لباس پہننے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ggy.jpg

بعد ازاں ان تصاویر کے حوالے سے ماہرہ خان کی وضاحت سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھادیا۔ تاہم اب ایک بار پھر ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑے آرام سے سگریٹ نوشی کرتی نظر آرہی ہیں۔

mahira-2-1522224771.png

ویڈیو میں ماہرہ خان کسی تقریب میں موجود ہیں اور نہایت خوشگوار موڈ میں سگریٹ پی رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ موجود خاتون ان سے سگریٹ بجھانے کیلئے کہہ رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے ماہرہ خان کو ڈسپوزیبل گلاس بھی پیش کیا، تاہم ماہرہ سگریٹ بجھانے کے موڈ میں بالکل بھی نظر آرہیں ۔ تاہم انہوں نے جلدی جلدی سگریٹ کے کش لے کر سگریٹ بجھادی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s